پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرس لیک معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف
کے بچوں حسن حسین اور مریم نواز کو اپنا جواب دینے کے لئے آخری موقع
دیا ہے اور انہیں عدالت میں اپنا جواب پیر تک داخل کرنے کو کہا ہے۔ عدالت عظمی نے واضح کردیا ہے کہ اس کے بعد
انہیں کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے کل حلف نامہ داخل کرکے کہا تھا کہ بیرونی ملکوں میں ان کی
کوئی بھی کمپنی یا فلیٹ نہیں ہے اور وہ مستقل طور پر ٹیکس ادا کرتے ہیں اور
انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی قانون کے مطابق اپنی جائیداد کی
تفصیلات دیتے ہیں۔